کابل سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کی امور مہاجرین کی وزارت کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان بہت اچھے سفارتی روابط پائے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اچھے ڈپلومیٹک روابط کے علاوہ بہت زیادہ دینی اور ثقافتی مشترکات بھی پائے جاتے ہیں بنابریں دونوں مسلمان پڑوسی ممالک ایک دوسرے پر حق رکھتے ہیں۔
افغانستان کی وزارت امور مہاجرین کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چالیس برس سے دسیوں لاکھ افغان مہاجرین کی بہت اچھی طرح میزبانی کررہاہے، کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران سے درخواست کرتے ہیں کہ کچھ عرصہ اور افغان مہاجرین کی میزبانی کرے یہاں تک کہ ان کی باعزت وطن واپسی کے لئے حالات سازگار ہوسکیں۔
طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت امور مہاجرین کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے اسی کے ساتھ بتایا کہ گزشتہ سال تقریبا 15 لاکھ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان سے وطن واپس آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ